لاہور (جیوڈیسک) ریسکیو ذرائع کے مطابق رات دو بجے کے قریب اکبری منڈی میں واقع ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گودام میں کیمیکل، گتہ اور دیگر اشیاء سٹور کی گئی تھیں جنہیں ٹرکوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں بھیجا جانا تھا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ضلعی حکومت کی فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے، ایک درجن سے زائد ریسکیو کی گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
کیمیکل کے زہریلے دھوئیں کے باعث سانس لینا محال تھا جبکہ اچانک تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں اور گودام سے بچا کھچا سامان نکالنے والے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔