پیر محل (نامہ نگار) لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ سے واپسی پر تین کس کار سوار افراد نے صحافی کو اہل خانہ سمیت لوٹ لیا ملکی اور غیر ملکی کرنسی چھین کر فرار تفصیل کے مطابق تحصیل پیر محل کے مقا می صحا فی و کالم نگار محمد خرم شہزاد بھٹی اپنے والد محمد حنیف اور کزن محمد اعظم کے ہمراہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اپنی خالہ جان جو کہ فریضہ حج ادا کرنے کے بعد اپنے بیٹے مبشر حسین کے ساتھ واپس آئیں تھیں انہیں لینے کے گئے تھے ائیر پورٹ سے واپسی پر کچھ کلو میٹر کا فا صلہ طے کرنے کے بعد کینال روڈ پر انکی گاڑی کو ایک پیچھے سے آنے والی ہونڈا ریبو ن برائون کلر کی کار نے اشارہ دے کر روکا جس میں تین افراد سوار تھے اور شکل و صورت اور لبو لہجہ سے پٹھان نظر آتے تھے اور انکے ہا تھ میں وائرلیس فون پکڑا ہوا تھا آتے ہی ان میں سے ایک آدمی نے خود کو کسٹم انسپکٹر ظا ہر کیا اور اپنا فرضی کسٹم کا کارڈ بھی شو آف کر وایا اور کہا کہ ہم کو مخبری ہو ئی ہے کہ آپ کہ سا تھ جو سواری باہر سے آئی ہے انہو ں نے منشیات سمگل کی ہے انکا پا سپو رٹ دیکھنے کہ بعد واپس کر دیئے اور کہاکہ سا مان کی تلاشی دیں تو مبشر حسین نے اپنی والدہ کا بیگ انکو تلاشی کے لئے دے دیا۔
بیگ کی تلاشی لیتے ہو ئے آدمی گا ڑی میں بیٹھ گیااور مزید ساما ن چیک کروانے کا کہا اسی بیگ میں ایک لاکھ کے قریب پاکستا نی اور سعودی ریال ملا کر رقم مو جو د تھی آدمی کی حرکا ت و سکنات سے اور گا ڑی میں بیٹھ جا نے پر خرم شہزاد بھٹی کو شک گزرا اور ان سے مزاہمت کر نے لگے کہ با ہر آکر بیگ کی تلا شی لیں اور بیگ اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا اسی دوران اس آدمی نے بیگ میں سے پا کستانی اور سعودی کر نسی نکال لی اور پیچھے ہٹنے کا کہا اور گا ڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھے فرد نے اپنے پاس مو جو د اسلحہ سے بھی پیچھے ہٹنے کا اشارہ دیا اور گاڑی میں تیزی سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے واقع کی اطلاع 15 پر دے دی گئی تھی جس کے کچھ ہی دیر بعد مطلقہ تھا نہ کا عملہ موقع واردات پر پہنچ گیا تھا پولیس نے بجرم 420/380 کے تحت واقع کی FIR مطلقہ تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کر لی تھی۔۔