اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل این اے 122 لاہور میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت آج پھر کرے گا۔
عمران خان نے این اے 122 سے جیتنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف الیکشن ٹریبونل روبرو نااہلی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔
گزشتہ سماعت پر نادرا حکام کی طرف سے انگوٹھوں کے نشان کی 781صفحات پر مشتمل سربمہر رپورٹ الیکشن ٹریبونل کے روبرو جمع کرائی گئی تھی، جس کی کاپیاں ٹریبونل نے فریقین کے وکلا کو فراہم کردی تھیں۔
الیکشن ٹریبونل نے آج ڈائریکٹر نادرا اور فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر رکھا ہے۔