لاہور: بھتہ خوری کا پہلا ملزم گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے بھتہ خوری کا پہلا ملزم گرفتار کر لیا۔ گوجوانوالہ سے تعلق رکھنے والے ملزم سے سمیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ کراچی کے بعد بھتہ خوروں نے لاہوریوں کے ناک میں بھی دم کر دیا ہے لیکن لاہور میں سی آئی اے پولیس نے ایک ملزم کو دھر لیا ۔ میکلورڈ روڈ کے تاجر عمران حبیب سے فون کے ذریعے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

عبداللہ مختلف نمبروں سے فون کر کے کاروباری شخصیات سے لاکھوں روپے مانگتا تھا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں پورے خاندان کو جان سے مارنے کی دہمکی دیتا تھا۔ گوجرانوالہ کے رہائشی اس بھتہ خور کا کہنا ہے کہ وہ تو خود مظلوم ہے۔ ڈکیتی کے دوران ڈاکو ان سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ بھتہ حاصل کرنے کیلئے فون کالز کرتا تھا۔ پولیس نے عبداللہ کے گرفتار ہوتے ہی دعوی کیا ہے کہ بہت جلد بھتہ خوری کے مزید ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔