لاہور (جیوڈیسک) قربانی کے جانوروں کے لیے منڈیاں لگ گئیں۔ مہنگائی کے باعث خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بیوپاریوں کا کہناہے کہ لوگ بہت کم آ رہے ہیں جو آ بھی آ رہے ہیں وہ بھی صرف “ونڈو شاپنگ “پر اکتفا کر رہے ہیں۔
ضلعی حکومت کی طرف سے شہر میں مختلف مقامات پر قربانی کے جانوروں کے لیے لگائی گئی منڈیوں میں جانور بڑی تعداد میں موجود ہیں لیکن خریدار بہت کم ہیں۔ جو خریدار ہیں وہ بھی مہنگے جانوروں کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں مہنگے جانور ہونے کی وجہ سے والدین بچوں کی خواہشات کے سامنے بے بس ہیں۔
بیوپاری جانوروں کو ٹرکوں اور مسافر بسوں میں لیکر منڈیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ ہوگیا ہے منڈیاں لگے لیکن کوئی خریدار نہیں آیا۔
جبکہ خریداروں کے مطابق بیوپاری سیلاب کا بہانہ بنا کر قربانی کے جانور مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔