لاہور(جیوڈیسک)نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پنجاب میں گیارہ مئی کے عام انتخابات ملتوی نہیں کرا سکتی۔لاہور میں انتخابات کی مانیٹرنگ کے حوالے سے خصوصی سیل کے قیام کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کوئی طاقت پنجاب میں بھی دیگر تین صوبوں کی طرح حالات خراب کرنے کی کوشش کرے۔
تاہم کسی بھی صورت الیکشن میں تاخیرنہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انتخابات میں کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لئے 8070 ہیلپ لائن کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز تین لاکھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز اور فوج بھی سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے موجود ہو گی۔