لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گذشتہ رات پرانی انارکلی فوڈاسٹریٹ میں دھماکے کے بعد 80 مشتبہ افراد کوپ ولیس نے گرفتار کر لیا ہے جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے دھماکہ کی جگہ سے لاوارث موٹر سائیکلیں اور سائیکلیں قبضہ میں لے لیں۔ گرفتار ہونے والے متعدد افراد کے پاس شناختی کارڈ یاشناخت نامہ نہ تھا۔
پولیس کی طرف سے فوڈاسٹریٹ کے مکینوں سے بھی پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرانی انارکلی فوڈاسٹریٹ میں گذشتہ رات دھماکے میں 47 افراد زخمی ہوئے جن کا علاج لاہور کے تین اسپتالوں میں جاری ہے۔ فوڈاسٹریٹ پرانی انارکلی میں زخمی ہونیوالے تیس زخمیوں کا علاج میو اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔
نوافراد کوہڈی وارڈجبکہ دیگر کوسرجیکل وارڈ میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے علاج پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔دھماکے کے چھ زخمی گنگارام اورچھ زخمیوں کو سروسز استپال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈی سی اولاہورنسیم صادق نے آج صبح میواسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔ زخمیوں نے علاج کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔