لاہور(جیوڈیسک) کی پرانی انار کلی کے بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ پولیس نے دو زخمی بھائیوں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ لاہور ذرائع کے مطابق پرانی انار کلی فوڈ اسٹریٹ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو بھائیوں ولی خان اور تاج محمد کے بیان قلمبند کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا۔
ہے۔ دونوں بھائیوں کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ انارکلی میں چشموں اور جوتوں کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے انہیں جائے وقوعہ پر مشتبہ پاتے ہوئے شامل تفتیش کیا ہے۔