لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے نواحی علاقے سندر میں 6 سال کی ایک اور بچی درندگی کا شکارہو گئی، بچی بھٹی مزدور کی بیٹی ہے،جسے ایک نشئی بھٹہ مزدور نے سفاکیت کا نشانہ بنایا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہورکے نواحی علاقہ سندر میں بھٹہ مزدورکی 6 سال کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی، جسے 25 سالہ بھٹہ مزدور بوٹا قریبی کھیتوں میں لے گیا۔
اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، بچی کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے، ملزم انہیں دیکھ کر بھاگ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے، تاہم ملزم کا کہناہے کہ اس نے لڑکی کو پکڑا ضرور تھامگر زیادتی نہیں کی، حتمی رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ سے سامنے آئے گی۔