لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اچھرہ میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ لاہور کے علاقے اچھرہ میں ریڑھی والا چوک کے قریب واقع سلیم نامی محنت کش کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

حادثے کے وقت گھر میں 3 کمسن بہنیں موجود تھیں اور ان کی والدہ گھر کو تالا لگا کر کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 بہنیں خدیجہ اور نور دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جب کہ اہل علاقہ نے تیسری بچی عالیہ کو اپنی مدد آپ کے تحت تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔

آگ کے نتیجے میں گھر کا فرنیچرز اور دیگر قیمتی سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔