لاہور کے علاقے کاہنہ سے بھارتی شہری گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے نواحی علاقے کاہنہ سے مشتبہ بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق افضال احمد نامی بھارتی باشندہ نئی دہلی کا رہنے والا ہے اور وہ ایک عرصے سے غیرقانونی طورپر لاہورکے نواحی علاقے کاہنہ میں قیام پذیر تھا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔