لاہور میں اسلحہ اسمگل کرنے والا جوڑا گرفتار، درجنوں پستول اور 35 ہزار گولیاں برآمد

Bullets

Bullets

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے نوشہرہ سے لاہور اسلحہ اسمگل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر کے ان کے قیضے سے اسلحہ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس کا کہنا تھا کہ اختر نواز اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ بھاری مقدار میں اسلحہ اپنی گاڑی میں نوشہرہ سے لاہور اسمگل کر رہا تھا کہ اسے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے 30 پستول، 4 ریپڈ گن، 44 بور کے 4 پستول، درجنوں میگزین اور 35 ہزار کے قریب گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم اختر نواز کا کہنا تھا کہ اس نے یہ اسلحہ شیخوپورہ اسمگل کرنا تھا اور اس حوالے سے اس کی ایک اسلحہ ڈیلر سے ڈیل بھی ہو چکی تھی، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تا کہ اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔