لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی کی زیر صدارت انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس،انتخابات میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں انتحابات سے متعلق جائزہ لینے کے لیے لاہور میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
جس میں سنئیر فوجی افسران ،ڈی جی رینجرز،الیکشن کمشنر پنجاب،سیکرٹری داخلہ سمیت آئی جی پنجاب اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتحابات کے حوالے سے سکیورٹی اور شفافیت سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔
اجلاس کے شرکا نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق بریفنگ دی اور الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے کیے گئے سکیورٹی کے معاملات کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔