لاہور: اے ایس ایف نے زیر حراست مشتبہ مسافرکو کلیئر قرار دیدیا

ASF

ASF

لاہور (جیوڈیسک) مسقط سے لاہور آنےوالے مشتبہ مسافر سعداللہ کواے ایس ایف نے کلیئر قرار دیدیا اور پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے۔

کہ سعداللہ مسقط میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعداللہ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسقط سے آنے والی نجی ائیرلائن کی پروازسےاس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب اس نے خود کو دہشت گرد قراردیا تھا۔

جس پر مسافروں نے پائلٹ کو اطلاع دی ، پائلٹ نے انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا، جس کے بعد طیارے کو حج ٹرمینل پر روک لیا گیا تھا۔ جہاز کو اے ایس ایف کے کمانڈوز نے گھیرے میں لے کر جہاز میں گھس کر سعداللہ کوحراست میں لے لیا تھا۔

سعداللہ کی عمر 40 سال اور لاہور کا رہائشی ہے۔ دوران تفتیش سعداللہ نے بتایا کہ وہ مسقط میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ بعد ازاں اے ایس ایف نے اسے کلیئر قرار دے کر جانے کی اجازت دے دی۔