لاہور میں کلرکوں اور متروکہ وقف املاک بورڈکی معلمات کا احتجاجی مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کلرکوں اور متروکہ وقف املاک بورڈکی معلمات نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرے کئے، شدید گرمی کی وجہ سے ایک کلرک اور ایک معلمہ بے ہوش ہو گئیں، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کر دیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی خواتین اساتذہ نے پیر کے دن سے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیر کھا ہے، ان کامطالبہ مستقل کئے جانے کاہے ، دوپہرکے وقت احتجاج کے دوران ایک معلمہ بے ہوش ہو گئیں ، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے فوری اسپتال پہنچایا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے کلرکوں نے بھی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافے کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، انہوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، احتجاج کے دوران ایک کلرک بے ہوش ہو گیا جسے فوری اسپتال پہنچا دیا گیا۔ کلرکوں اور خواتین اساتذہ کے مظاہروں کے دوران مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اور شدیدگرمی میں شہریوں اور طلباء وطالبات کا برا حال ہو گیا۔