لاہور(جیوڈیسک)دوہزار نو میں لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث افراد کی مالی معاونت کے جرم میں امریکی شہر اوریگن میں ایک شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
امریکی ریاست پورٹ لینڈ کے شہر اوریگن میں ریاض قادر پرعائد فرد جرم کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی دسمبر دوہزار پانچ میں شروع کی گئی۔ ریاض قادر نے ای میل اور دیگر ذرائع سے مالدیپ کے شہری علی جلیل اور اور اس کے خاندان کی مالی معانت کی تھی۔ اس مالی مدد سے علی جلیل نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے لیے تربیت حاصل کی۔
ریاض قادر نے علی جلیل کو سفری سہولیات بھی فراہم کیں اور دھماکے میں اس کی موت کے بعد اس کے خاندان کو مالی مدد بھی دی۔ ریاض قادر کی شہریت کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔۔ ستائیس مئی دوہزار نوکو لاہور میں حساس ادارے کے دفتر میں دھماکے کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔