لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقدام قتل کے مقدمے کا ملزم عدالت سے فرار ہو گیا۔
پولیس ملزم کو جاتے دیکھتی رہ گئی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملزم وقاص نے ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی، جس پر ملزم عدالت سے فرار ہو گیا۔ ملتان پولیس نے ملزم کے خلاف رشتہ دار کو قتل کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کیا تھا۔