لاہور (جیوڈسک)لاہور نجی ویب سائٹ، ٹور ازم کارپوریشن آف پاکستان اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی نے نئی ،پرانی گاڑیوں اور موٹر بائکس کے شوقین حضرات کے لیے لاہور آٹو شو 2013 کا انعقاد کیا۔ جسے شائقین نے بہت سراہا۔
آٹو شو 2013 میں مختلف نئی ، پرانی گاڑیاںاور موٹر سائیکلیں نمائش کے لیے رکھی گئیں جن میں عوام کی دلچسپی دیدنی تھی ۔ شائقین گاڑیوں کے مالکان جنہوں نے انفرادی اور کلب کی سطح پر نمائش میں شرکت کی خود بھی نمائش سے بہت محظوظ ہوئے۔
۔گاڑیوں کے مالکان خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت نے آٹو شو کو چار چاند لگا دئے۔ آٹو شو 2013 نئی اور پرانی گاڑیوں کا حسین امتزاج تھا۔