لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر چار پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ یرغمال بنائے جانے والے اہلکاروں میں ایک سب انسپیکٹر اور دو اہلکار شامل ہیں۔
کارکنوں نے چار اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے دستاویزات ، موبائل فون چھین لیے۔ طاہر القادری کی سیکیورٹی نے چاروں اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے۔
کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد چاروں اہلکاروں کو رہا کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور سمیت کئی شہروں میں بند کیے گئے راستوں پر عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے ہیں۔