لاہور: ناروے پلٹ پاکستانی کولوٹنے والے 2 پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے ناروے سے آنے والے پاکستانی شہری کو لوٹنے والے 2 پولیس اہلکاروں اور ایئرپورٹ کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ناروے پلٹ گجرات کے شہری عمران اللہ نے 2 دسمبر کو درخواست دی تھی کہ 2 پولیس اہلکاروں نے ایئرپورٹ کے پورٹر سے مل کر اس سے 12 ہزار کرونا ہتھیا لیے ہیں۔

انکوائری پر الزامات ثابت ہوگئے جس پر تھانہ سرور روڈ کے ہیڈ کانسٹیبل ارشاد غازی، کانسٹیبل جعفر حسین اور پورٹر تنویر خاں کیخلاف دفعہ 182 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔