لاہور : بادامی باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) بادامی باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین شہری زخمی ہو گئے۔ جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی سٹی اسد سرفراز کا کہنا ہے ڈاکٹر علی رضا کوایک ماہ پہلے فون پر نامعلوم افراد نے دھمکیاں دی تھیں۔ جس کی ایف آئی آر تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کی گئی۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔