لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بسنت کے تہوارکی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پتنگ بازوں کی شامت آگئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 39 پتنگ باز اور 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کیے گئے۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس افسران گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پتنگ بازوں کو گرفت میں لائیں، پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کروانے والے ایس ایچ اوز کےخلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پرسزائیں اور جرمانے بڑھانےکی تجاویز زیر غور ہیں۔