لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کلمہ چوک میں دھرنا دے کر میٹرو بس سروس معطل کردی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے، نہ تو سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔
نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، نعرے لگاتے ہوئے لاہور کے کلمہ چوک پہنچ گئے اور میٹرو بس سروس کے روٹ پر دھرنا دے دیا۔ نابینا مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہر بار وعدوں پر ٹرخا دیتی ہے، سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جا رہی ہیں ،نہ ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے، اب کے لولی پاپ نہیں چلے گا۔
نابینا افراد کے دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس بند ہے ،بسوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ہیں۔ خواتین اور مرد ہی نہیں، بچے بھی شدید پریشان ہیں، مسافر سامان اٹھائے میلوں پیدل چل رہے ہیں۔