لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نابینا افراد کا پنجاب اسمبلی احاطہ اور مال روڈ پر دو دن سے جاری رہنے والا احتجاج ختم ہوگیا ہے، مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیئے گئے۔ پیر کی صبح دس بجے پنجاب بھر کے نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی ہال کے سامنے جمع ہوگئے تھے اور انہوں چئیرنگ کراس پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی تھی۔
اسمبلی ہال میں جانے والے نابینا افراد مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسمبلی کے احاطہ میں بھی دھرنا دے دیا۔ مطاہرہ کے دوران حکومت سے مذاکرات کے متعدد دور ہوئے جو ناکام ہوگئے۔ منگل کی رات کو باآخر حکومت اور نابینا افراد میں مزاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تمام نابینا مظاہرین کو سوشل ویلفئیر کے مین ہوسٹل میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں ایک رات آرام کے بعد انہیں ماڈل ٹاون میں وزیراعلی کے کیمپ آفس میں حمزہ شہباز شریف تقرری کے لیٹر دیں گے۔