لاہور (جیوڈیسک) پنڈی سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوینٹی کے آل لاہور فائنل کا میدان سجا۔ لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا اور ان کے سوا کوئی بھی بلے باز لاہور بلوز کے باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔
لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ نے باسٹھ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں اور وائٹس مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ پر ایک سو ستائیس رنز ہی بنا سکی۔
دوسری اننگز میں امام الحق اور احمد شہزاد نے لاہور بلیوز کو تینتالیس رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، احمد شہزاد بائیس رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ ہوئے، امام الحق نے انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر لاہور بلیوز کو سات وکٹ سے فتح دلا دی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔