لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

 Lahore Board Intermediate

Lahore Board Intermediate

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سالانہ امتحانات دو ہزار تیرہ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،امتحان میں ایک لاکھ 32 ہزار 873 امیدواروں نے انٹر کے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے اکاسی ہزار دو سو اٹھاون سٹوڈنٹس پاس قرار پائے۔

لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب اکسٹھ فیصد رہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حمزہ شہباز نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ بجلی بحران پر سیاست نہیں کرنی، عوام کو ہر صورت میں ریلیف دیں گے،حمزہ شہباز نے کہا پنجاب حکومت تعلیمی میدان میں انقلاب لانے کے لئے پرعزم ہے۔