لاہور: سرحدی، نواحی علاقوں میں داعش کے پوسٹرز چپکا دیئے گئے

Daas

Daas

لاہور (جیوڈیسک) شام اور عراق میں کام کرنے والی انتہا پسند تنظیم داعش کے پوسٹرز لاہور کے سرحدی اور نواحی علاقوں میں دیواروں پر چسپاں ملے ہیں، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کہتے ہیں پوسٹر کس نے لگائے ، سراغ جلد لگالیں گے۔لاہور کے نواحی علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ،نواب ٹاوُن اور سرحدی گاؤں واہگہ میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر داعش کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔پولیس نے اطلاع ملنے پر پوسٹر ہٹا دئیے اور لگانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

نواب ٹاؤ ن پولیس نے منافرت پھیلانے کی دفعہ 53 کےتحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ایسے پوسٹرز کی اطلاع ملتے ہیں انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، پوسٹر لگانے والوں کا جلد سراغ جلد لگا لیں گے۔