لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے بدر بلاک اقبال ٹاون میں ایک گھر میں گھسنے والے مبینہ چور کو اہل خانہ نے پکڑ لیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق بدر بلاک کے رہائشی سہیل نے بتایا کہ رات گئے 3 ڈاکو ان کے گھر داخل ہوئے تو اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی۔
ان کے شور مچانے پر 2 ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی پکڑا گیا جسے انہوں مارا پیٹا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔پکڑے جانے مبینہ ڈاکو وقاص نے گھر میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ چوری کی نیت سے یہاں آیا تھا لیکن پولیس کو اس نے بیان دیا کہ وہ مقامی کالج کا طالب علم ہے اور لڑکی کے بلانے پر ان کے گھر آیا تھا۔