لاہور میں سفاک بیٹے نے چھریوں سے وار سے ماں کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) باغبان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر درندہ صفت بیٹے نے چھریوں کے وار سے ماں کو قتل کردیا۔ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں عاطف نامی نوجوان کا اکثر اپنی ماں سے جھگڑا رہتا تھا۔

آج بھی ماں بیٹے میں کسی تنازعے پر تکرار ہوئی تو سفاک بیٹے نے طیش میں آکر ماں کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے زخمی کردیا، متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عاطف کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔