لاہور : عمارت گرنے سے جاں بحق پانچوں افراد سپرد خاک

Funeral

Funeral

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ علاقے کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشک بار ہے۔

شیرانوالہ گیٹ کے علاقے فاروق گنج میں زبیر بیوی اور چار بچوں کے ساتھ مکان میں رہائش پذیر تھا۔ جمعرات کی رات مکان اچانک زمین بوس ہو گیا۔

مکان گرنے سے اس میں موجود زبیر کی بیوی اور چار بچے ملبے تلے دب گئے۔ زبیر کا کہنا تھا کہ اتوار کو لاہور میں آنے والے زلزلے کے بعد اس کا گھر کمزور پڑ گیا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر کے میانی صاحب قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔