لاہور (جیوڈیسک) انار کلی میں واقع گارمنٹس کی خستہ حال دوکان کی چھت گرنے سے دس سے زائد افراد نیچے دب گے جن میں سے چھ افراد کو نکال لیا گیا ہے جو کہ معمولی زخمی تھے۔
ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایمبولینسز بھی موقع پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ عمارت محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جس کی عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔