لیہ +کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) لاہور سے کروڑآنے والی بس کو حادثہ، 23 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ لوگوں کی اکثریت فتح پور اور کروڑ لعل عیسن سے بتائی جاتی ہے۔
کروڑ لعل عیسن کے سجاول کی نماز جناز ہ کروڑ جبکہ اکرم کی شاہ پور دورٹہ، اعجاز حسین کی چک نمبر 102 اورکے مجاہد حسین کی بیوی اور بیٹی کی نماز جنازہ چک نمبر 107میں ادا کردی گئی۔
مرنے والوں میںنہم جماعت کا شیراز جوکہ پریکٹیکل کے پیپر کے لئے لاہور سے واپس آرہا تھا بھی شامل۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات نیو خان ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس نمبر BSB 155 فیصل آباد سے 18 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹھیکری والا کے قریب خوف ناک تصادم کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ ٹکرائی اور خوف ناک طور پر ٹرالر کر اندر تک دھنس گئی جس میں سوار جس میں سوار 41 میں سے 15 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ 8افراد زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے حادثہ رات 1:30پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی 1122اور ایموبلنس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔
Lahor Bus Accident
مرنے والوں کی اکثریت کا تعلق فتح پور اور کروڑ کے علاقوں سے بتایا جاتا ہے کروڑ لعل عیسن کے سجاد حسین کے بیٹے سجاول شاہ پور کے محمد اکرم ولد محمد اشرف چک نمبر 102 کے اعجاز حسین ولد محمد حسین چک نمبر 107 کے مجاہد حسین کی بیوی اور بیٹی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
جاں بحق ہونے والے سجاول کابازوں حادثہ میں کٹ گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کروڑ شہر اور گردو نواح میں شدید خوف و حراث پھیل گیا اور لوگ دھاڑے مار مار کر روتے رہے۔