لاہور (جیوڈیسک) کے ایک قومی اور تین صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، تین جولائی سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گا۔ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔
ریٹرننگ افسران تین جولائی سیامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدواروں کا اپنے حامیوں کے ساتھ ریٹرننگ افسران کے سامنے پیش ہونا ممنوع قراردیا گیا ہے۔