لاہور(جیوڈیسک)لاہور ریجن میں دو روز کیلئے سی این جی کی فروخت شروع ہو گئی ہے، جس کے بعد شہر کے تقریبا تمام سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔
سی این جی پاکستان کی توانائی کا ایک ایسا المیہ بن گیا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی سی این جی بھی عوام کو روانی سے فراہم نہیں کی جارہی ،پورے ملک میں سی این جی کے بحران نے کاروبار زندگی معطل کر دیا ہے ، سندھ میں آج سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کے لئے بند ہیں تو لاہور میں سی این جی اسٹیشنز پانچ روز کیتعطل کے بعد آج سے دو روز کے لیے کھل رہے ہیں۔
سی این جی کی قلت کی وجہ سے صارفین نے رات گئے سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں بنا دیں جبکہ کراچی میں آج سی این جی اسٹیشنز ایک روز کے لئے بند رہیں گے۔