لاہور (جیوڈیسک) پنجا ب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو سیٹلائٹ کے ذریعے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سے منسلک کیا جائے گا، لاہور میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کیلئے پہلے مرحلے میں 1800 مقامات کا انتخاب کیا گیاہے۔ لندن روانگی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدداجلاسوں کی صدارت کی،امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ جرائم کی موٴثر روک تھام کیلئے جدیدکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا جا رہا ہے،امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے وفدسے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار آر ہے ہیں، خواہش ہے، پاکستانی بھائی بھی ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ قائد اعظم ایپرل پارک منصوبے کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قائد اعظم ایپرل پارک چینی کمپنی کے تعاون سے 2سال میں مکمل ہوگا،جہاں لاکھوں افراد کوروزگار ملے گا۔برطانیہ روانگی کے وقت شہبا زشریف کا کہنا تھاکہ دورہ برطانیہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔