لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی کنال روڈ کو مزید توسیع کے اعلان کو سول سوسائٹی اور ماہرین ماحولیات نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ لاہور میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایک پریس کانفرنس میں سوال اٹھایا کہ صرف دو فیصد آبادی کے لئے اٹھانوے فیصد لاہوریوں کی صحت کیوں قربان کی جا رہی ہے۔
عمرانہ ٹوانہ کا کہنا تھا کہ ہیرٹیج ایکٹ کے موجودگی میں لاہور کنال کے دونوں جانب درخت کاٹنا غیر قانونی ہو گا۔ آئی اے رحمن نے کہا کہ صرف ایک سڑک پر ہی بار بار سرمایہ صرف کیا جا رہا ہے، اندرون شہر کی سڑکوں کی زبوں حالی کسی کو کیوں دکھائی نہیں دے رہی۔
لاہور میں کنال ویو کا ایک حصہ ہی ماحالیاتی آلودگی سے قدرے محفوظ ہے۔ شہریوں کے نمانئدے تشویش کا شکار ہیں کہ کہیں یہ نعمت بھی نہ چھن جائے۔