لاہور(جیوڈیسک) بند روڈ پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد کے انتخابی قافلے پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے ایک کارکن معمولی زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رانا مشہود احمد کے مطابق وہ صوبائی حلقے 149 کے علاقے اے بلاک گلشن راوی سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک پتھر ان کی گاڑی پر آ کرگرا ،، جس پر انہوں نے گاڑی روکی تو گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
تاہم جوابی فائرنگ کرنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔فائرنگ کے دوران ان کا ایک کارکن عامر محمولی زخمی ہو گیا۔پولیس نے ایک ملزم وحید کو گرفتار کر کے بندوق برآمد کر لی ہے۔