لاہور کنٹونمنٹ بورڈ نے عید الفطر پر صفائی کے بہترین انتظامات فراہم کئے۔ عمران کیانی

Lahore Cantonment Board

Lahore Cantonment Board

لاہور: CEO لاہور کنٹونمنٹ بورڈ عمران سعید چوہدری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے زیر اہتمام علاقوں صدر بازار، مانا والا، حاجی پارک، گلشن علی کالونی، میاں میر کالونی، علی پارک، بھٹہ چوک، نادرآباد، فاروق آباد، مہرآباد، عارف آباد اور علی پارک ایکسٹینشن، بیدیاں روڈ میں کیمپ لگائے گئے اورکوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی۔

اس کے علاوہ کینٹ چھائونی کے علاقوں میں چوکوں اور چوراہوں پر بینرز آویزاں کئے گئے۔بعدازاں جنرل سیکرٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی عمران کیانی اور اہل علاقہ نے صفائی کے بہترین انتظامات فراہم کروانے پر سی ای او عمر سعید چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔