لاہور (جیوڈیسک) لاہور کینٹ بورڈ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، کل 260 کاغذات جمع ہوئے جس میں سے 239 منظور اور 21 مسترد ہو گئے۔ 6 اپریل سے کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلا ف اپیلیں جمع ہوں گی۔
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن بورڈ کے لئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد کینٹ بورڈ کی 10 نشستوں کے کل 117 کاغذات جمع ہوئے جن میں 104 منظور اور 13 مسترد ہوگئے۔ والٹن بورڈ کی 10 نشتوں کے لئے کل 143 کاغذات جمع ہوئے جن میں سے 135 منظور اور 8 مسترد ہو ئے۔
کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 6 اپریل تک کی جا سکے گی جبکہ اپیل کے لئے ڈائریکٹر ملڑی لینڈ اینڈ کینٹ صفدر بھٹی اپیلٹ اتھارٹی ہوں گے۔
لاہور کینٹ کے وارڈ نمبر 1 میں کل 11 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ایک امیدوار کے کاغذات مسترد ہوئے، وارڈ نمبر 2 میں 17 کاغذات جمع تمام منظور ، وارڈ نمبر 3 میں 12 جمع اور ایک مسترد ، وارڈ نمبر 4 میں 17 جمع تین مسترد ، وارڈ نمبر 5 میں 7 جمع ایک مسترد ، وارڈ نمبر 6 میں 6 جمع تمام منظور ، وارڈ نمبر 7 میں 14 کاغذات جمع ہوئے تمام منظور ، وارڈ نمبر 8 میں 10 جمع 6 منظور 4 مسترد ، وارڈ نمبر 9 میں 12 جمع ہوئے تمام منظور ، وارڈ نمبر 10 میں 11 جمع ہوئے 8 منظور اور 3 مسترد ، والٹن بورڈ کے وارڈ نمبر 1 میں کل 13 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جس میں سے 11 منظور اور 2 مسترد ، وارڈ نمبر 2 کل 16 جمع ہوئے 14 منظور جبکہ 2 مسترد ہو گئے ، وارڈ نمبر 3 میں 11 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے ، وارڈ نمبر4 میں 11 کاغذات جمع ہوئے جبکہ 10 منظور اور ایک مسترد ، وارڈ نمبر 5 میں کل 14 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے،
وارڈ نمبر 6 میں کل 19 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے، وارڈ نمبر 7 میں 18 جمع ہوئے 17 منظور ایک مسترد، وارڈ نمبر 8 میں 12 جمع ہوئے 11 منظور اور ایک مسترد، وارڈ نمبر 9 میں 16 جمع ہوئے، 15 منظور اور ایک مسترد جبکہ وارڈ نمبر10 میں 13 جمع ہوئے اور تمام منظور ہو گئے۔