لاہور: کار اور ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Car Trolley Clash

Car Trolley Clash

لاہور (جیوڈیسک) لاہور رنگ روڈ پر کماہاں پل کے قریب کار اور اینٹوں سے بھرے ٹرالر میں تصادم میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون جس کا نام فرحت اور اس کا دیور اعجاز شامل ہیں جبکہ عورت کا شوہر پرویز زخمی ہے۔

ریسکیو کی ٹیم نے جاں بحق ہونے والے افراد کو زخمی سمیت جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس نے پرویز کی درخواست پر ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔