لاہور: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

Fire

Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے دو سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت صنعتی علاقے میں گتے کی فیکٹری میں رات گئے آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

آگ لگنے سے دو سیکورٹی گارڈ عمران اور اسحاق جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں گارڈ ایک کمرے میں موجود تھے جو ابتدا میں ہی جھلس گئے تھے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔