ایفی ڈرین کوٹہ کیس کے 9 ملزمان کمرہ عدالت سے گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس فرخ اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی، چودھری آصف، ابوذر، سراج الدین، عامر بلال، حامد رضا اور مرزا عبدالرحمن کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمے میں ملزم کرنل (ر) طاہر ودود لاہوتی عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔