لاہور: کیس لڑنے آنیوالا وکیل خود جعلی نکلا، وکلا نے منہ کالا کر دیا

lawyers

lawyers

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت میں وکلا نے جعل سازی کیس میں ضمانت کے لیے آنے والے جعلی وکیل کا منہ کالا کر دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کے لیے آنے والا جعلی وکیل علی عمار وکلا کے ہتھے چڑھ گیا جس کے بعد ایک خاتون وکیل نے کمرہ عدالت میں ہی اس کے چہرے پر سیاہی مل دی اور تھپڑ بھی مارے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم علی عمار خان کی عبوری ضمانت میں 16 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔