لاہور: توہین رسالت کیس میں خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی
Posted on September 28, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Court
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کیس میں گرفتار خاتون کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
لاہور کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے ملزمہ سلمٰی تنویر کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
پراسکیوشن نے ٹرائل کے دوران 11 گواہوں کو پیش کیا، عدالت نے خاتون سلمٰی تنویر کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرمہ پر توہین رسالت کے الزام میں 2013 میں لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق خاتون سزا کے خلاف 7 روز میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com