لاہور: عمران خان کی آف شور کمپنی کی خبر پر بلیوں اچھلنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ایک فرد نے ملکی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر ملک سے باہر بھیجا اور دوسرے نے باہر سے حلال کمائی کو ملکی بینک کے ذریعے پاکستان بھیجا۔عمران خان کی ایمانداری کی مثالیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بابئے قوم اور شہید ملت کے علاوہ نہیں ملتیں۔ خواجہ سعد رفیق لاہور کے سب سے بڑے انعامی بانڈ مافیا ہیں۔وہ بتائیں خواجہ رفیق جیسے غریب شخص کی اولاد سے اربوں پتی کیسے بنے۔
ان خیالت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے ایک اخباری میں کیا۔انہوں نے کہا عمران خان پاکستان کے لوگوں کی واحد امید ہیں جنہوں نے کرپشن کے اس دور مین امانت اور دیانت کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا لوگ آج بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں۔نمل کالج کی فنڈ ریزینگ دیکھ لیں جس میں صرف ایک فنکشن میں خطیر رقم اکٹھی کی گئی اس کے مقابلے میں نواز شریف اور زرداری قوم کی جیبیں کاٹ کر ہی رقوم اکٹھے کر سکتے ہیں۔