لاہور کی خبریں 8/4/2017

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور: مردم شماری کرنیوالے عملہ پر خود کش حملہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے دہشت گردی کے واقعات سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں ناکام ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق امیدواروائس چیئرمین یونین کونسل اٹاری سروبہ چودھری معشوق علی نے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما ء و سابق ایم پی اے چودھری محمدمنشاء سندھو،میاں نواز اشرف،منیراحمدآفتاب،ملک اصغرعلی اعوان ایڈووکیٹ ودیگربھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کاروائی نا قابل برداشت اور بدترین بر بریت ہے۔معصوم شہریوں کا خون بہانا کہاں کی مردانگی ہے اور کو نسا مذہب انسانیت کا خون بہانے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نکیل ڈالی جائے جس کا حل صرف نیشنل ایکشن پلان میں موجود ہے جس پر نیک نیتی سے عمل درآمد کر کے عملی جامہ پہنایا جائے ملک کا امن تباہ کرنے والے شر پسندوں کے سامنے پاک فوج آہنی دیوار بن جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ امن معاشرے کے کسی ایک فرد کی نہیں پوری قوم کی ضرورت ہے اس لئے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ امن کیلئے رواداری ،ہم آہنگی ،برداشت کا مظاہرہ کرے تاکہ ملک دشمن قوتوں کا کوئی ایجنٹ پاکستان کے امن کو تباہ کرنیکی سازش میں کامیاب نہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گستاخانہ حرکتوں کے پیچھے اسلام دشمن عناصر کا ہاتھ ہے عالم اسلام کو متحد ہوکر کفار کی عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔حاجی مہتاب حسین زرگر
لاہور( )گستاخانہ حرکتوں کے پیچھے اسلام دشمن عناصر کا ہاتھ ہے عالم اسلام کو متحد ہوکر کفار کی عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما ء وچیئرمین جیولرزایسوسی ایشن کاہنہ نو حاجی مہتاب حسین زرگرنے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مقام مصطفی کے تحفظ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،یہودی لابی کے ایجنٹ آئے دن آقا کریم ۖ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف قوتوں کو شکست دینے کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا اور اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے خطے پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے لئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی اسلامی خطوط پر تربیت وطن عزیز میں رسول اللہ کے نظام اور ملک کی سلامتی کے لئے بے حد ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے،ایم اے تبسم
لاہور : ورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ہوچکے ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ توانائی کے بحران کی سنگین نقطہ عروج پر پہنچ چکی ہے ،بجٹ میں کچھ ریلیف کی توقع نہیں ‘ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے دو ماہ بعد آنیوالے بجٹ سے عوام کے لئے جان اور تن کا رشتہ برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائیگا ماضی کی طرح یہ بجٹ بھی الفاظوں کا ہیر پھیر گا اس بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا اور بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔

ایم اے تبسم نے کہا کہ ملک میں یومیہ مہنگائی کے ذریعے کسی نہ کسی مد میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے تو ایسے میں پانچ ہزار روپے کے بجلی کے بل پر 1500 روپے ٹیکس وصولی عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں جو غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو عوامی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں مفاد پرست حکومتی ٹولے اور اشرافیہ نے بیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔