لاہور (جیوڈیسک) لاہورسمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھٹ گئی لاہور سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات بھر چھائی کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند چھٹ گئی ہے۔
لاہور ائرپورٹ سے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں رات سے چھائی ہلکی دھند مکمل طور پر چھٹ گئی ہے، آج صبح سورج پوری آب و تاب کے ساتھ نکلا اور مطلع مکمل طور پر صاف ہو گیا۔
رات کے وقت دھند میں اضافے کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا تھا اور تین نجی ائیر لائنوں کی پروازوں کو کراچی اتار لیا گیا۔
لاہور سے بیرون ملک جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو ئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی دھند کا یہ سلسلہ مزید دو سے تین دن جاری رہے گا۔