لاہور (جیوڈیسک) محکمہ لائیو اسٹاک نے بابو صابر انٹر چینج پر چھاپہ مار کر 600 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کر کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
کمہ لائیو اسٹاک کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف شہروں سے لاہور میں مضر صحت گوشت لایا جاتا ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بابو صابر انٹر چینج پر ناکہ لگا کر چیکنگ کی تو ایبٹ آباد سے آنے والی مسافر بس اور اوکاڑہ سے آنے والی ویگن کی تلاشی لی گئی جن سے 15 من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔
برآمد ہونے والے گوشت میں مضر صحت، لاغر اور مردار جانوروں کے سری پائے اور اوجڑی شامل ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے مضر صحت گوشت تحویل میں لے کر 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔