لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بچی زیادتی کیس کے ڈی این اے ٹیسٹ آنے پر زیر حراست چاروں مشتبہ افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست چاروں افراد جن میں کباڑ کا کام کرنے والا شہزاد، مالشیا ظفر، سیکورٹی گارڈ ز قدوس اور شہباز کا ڈی این اے ٹسٹ ہوا تھا۔
تاہم چاروں مشتبہ افراد کی رپورٹ کلئیر آنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مزید ایک نجی اسکول کے 2 گارڈز اسلم اور ولی محمد سے معلومات حاصل کی ہیں۔