لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 5 سالہ بچی زیادتی کیس کی تفتیش کیلئے تشکیل دی گئی جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس ہوا۔ جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس لاہور میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں ہوا، جس میں خفیہ اداروں، پولیس آپریشن اور انویسٹی گیشن وِنگز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں حراست میں لیکر چھوڑے گئے مشکوک افراد کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گنگارام ھسپتال سے حاصل کی گئی بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی بار بار جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرانزک رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان تک پہنچا جائے گا۔